Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمک کے پانی سے اپنی جلد کو فریش بنائیں

شائع 19 دسمبر 2016 09:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہر کوئی اپنی جلد کو فریش ، صاف و شفاف بنانا چاہتا ہے اور اس کے لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ مہنگی بیوٹی پروڈکٹس پر اپنے پیسے خرچ کریں۔ 

جلد کو خوبصورت اور فریش گھریلو اشیاء سے بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس چیزوں کے استعمال سے جلد پر کوئی سائیڈ آفیکٹ نہیں ہوگا اور اس کا رزلٹ دیر تک جلد پرنظر آتا رہے گا۔

ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرکے آپ اپنی جلد کو نرم وملائم بناسکتے ہیں۔

٭ نمک کا پانی

Image result for salt water for fresh skin

ایک پیالے میں پانی لیں اور اس میں نمک ڈال کر حل کرلیں اب تولیہ کو اس مکسچرمیں ڈالیں ، پھر اس سے چہرے کو10 منٹ تک صاف کریں۔اس سے آپ کے چہرے پر موجود سوجن ختم ہوگی اور چہرے پر شادابی بھی آئے گی۔

٭خشک ہونٹ

lip-balm

سردیوں میں خشک ہونٹوں سے نجات حاصل کرنے کےلئے ان پر روازنہ بادام کا تیل، کاسمیٹک آئل یا لپ بام لگائیں،پھر ٹوتھ برش کی مدد سے 1 منٹ تک صاف کرکے دھو لیں۔

٭چہرے پر زیتون کے تیل کا مساج

Image result for olive oil

زیتون کے تیل کے مساج سے آپ کی جلد بہت نرم و ملائم ہوسکتی ہے۔ سب سے پہلے اپنے چہرے پر گرم پانی سے بھانپ لے لیں پھر زیتون کے تیل سے 7 منٹ تک مساج کریں۔ ہر چار دن بعد اس مساج کو کریں۔

٭شہد اور آئی ڈراپ سے ایکنی بھگائیں

Image result for flawless skin

اگر چہرے پر ایکنی ہونے لگیں تو 15 منٹ کےلئے اس پر شہد لگائیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ چہرے پر سے ایکنی کے داغ صاف کرنے کےلئے دھوئی پر آئی ڈراپس ڈال کر 3 سے 5 منٹ کےلئے فریزر میں رکھ دیں پھر روئی کو متاثرہ جگہوں پر لگاکر ایکنی سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

٭ میک اپ ریموور

Image result for makeup remover

ایک جار میں 3:1 پانی اور زیتون کا تیل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کی مدد سے آپ اپنا میک اپ باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔

٭ بیکنگ سوڈا حلقے بھگائے

Image result for baking soda for dark circles

گرم پانی یا چائے میں ایک چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا شامل کریں اور روئی کی مدد سے آنکھوں کے حلقوں میں لگا لیں، پھر 10 سے 15 منٹ بعد آنکھیں صاف کرلیں۔

٭ کیلے کا ماسک

Image result for shiny hair

کیلے کا ماسک بنانے کےلئے آپ کو 1 کیلا، 1 انڈہ ، 1 کھانے کا چمچہ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کرنا ہے، جب ماسک اسموتھ ہوجائے تو اس کو اپنے بالوں پر لگالیں پھر چند گھنٹوں بعد اپنے بالوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس ماسک کو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔