سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج 2سال مکمل ہو گئے
پشاور:سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج 2سال مکمل ہو گئے، 16دسمبر 2014 کو پیش آنے والے اس سانحہ میں 148بچوں سمیت 170افراد جاں بحق جبکہ 175سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
سولہ دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں 7دہشت گرداسکول کی دیوار پر سیڑھی لگا کرعمارت میں داخل ہوئے اور معصوم بچوں اور اساتذہ پر فائرنگ شروع کردی۔دہشت گردوں نےبیشتر طالب علموں کوخون میں نہلا دیا۔
حملے میں اے پی ایس میں زیرتعلیم 148بچوں نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ اسکول پرنسپل سمیت اسٹاف کے 22افراد بھی شہید ہوئے۔
آرمی پبلک اسکول کے دل خراش حملے کو 2سال پورے ہوگئےلیکن لواحقین کے زخم آج بھی تارہ ہیں ،اسی سانحے کے سوگ میں جمعے کو کے پی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر 2014 کا دن تلخ یادوں کے ساتھ ہمیشہ یاد رہے گا۔
Comments are closed on this story.