Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیلی پچ خشک کرنے کے6 انوکھے طریقے

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2016 03:45pm
Twitter/Nasser Hussain Twitter/Nasser Hussain

وردہ نامی سمندری طوفان کی زد میں آنے والے انڈین شہر چنائے میں انڈیا اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیڈیم میں پچ خشک کرنے کے اقدامات کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں کوئلے کے الاؤ کی حدت سے پچ کی نمی دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج کے مشینی دور میں یہ طریقہ کچھ پرانا لگے، لیکن یہ کارآمد ہے۔

گیلی پچ سکھانے کے لیے بہت سے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں جدید مشینری سے مدد لینے سے لے کر پچ پر الاؤ جلانا اور اس کے قریب آگ لگانا شامل ہیں۔

File Photo Courtesy: AFP

کوئلے سے پچ کی سکائی

پچ زیادہ گیلی ہو یا اس پر نمی ہو تو کوئلے کا الاؤ خاصا کام آتا ہے۔ برصغیر میں یہ طریقہ کافی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں ایک تسلے میں گرم کوئلے ڈال کر پچ پر رکھے جاتے ہیں یا پھر انھیں کسی جالي دار ہولڈر میں پچ پر رکھ دیا جاتا ہے۔ پچ کا ایک حصہ خشک ہونے کے بعد الاؤ کو دوسرے حصوں پر رکھا جاتا ہے۔

File Photo File Photo

پچ کے اردگرد آگ سے سکائی

سننے میں چاہے یہ عجیب لگے، لیکن پچ کو خشک کرنے کے لیے اس گیلے حصوں یا پچ کے اردگرد آگ لگانے کا طریقہ بھی استعمال ہوتا ہے۔ بھارت کے علاوہ ویسٹ انڈیز میں آگ سے پچ خشک کرنے کا طریقہ کئی بار استعمال کیا جا چکا ہے۔ ضرورت کے مطابق پچ خشک ہونے پر آگ بجھا دی جاتی ہے، تاکہ مٹی زیادہ سخت نہ ہو پائے۔

Courtesy: AFP Courtesy: AFP

استری سے پچ کو خشک کرنا

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ استری بھی کرکٹ پچ خشک کرنے کے کام آ سکتی ہے۔چنائے میں بارش اکثر خلل ڈالتی رہی ہے، ایسے میں سن دوہزارپانچ میں اسی میدان کی پچ استری سے سكھائي گئی تھی۔ یہ طریقہ اب چاہے کم نظر آئے، لیکن ایک وقت تھا کہ یہ کافی رائج تھا۔

File Photo Courtesy: AFP

ہیلی کاپٹر کا استعمال

جب کبھی میچ سے پہلے تیز بارش ہو اور میدان اور پچ کو کافی نقصان پہنچے، تو اسے خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے بڑے پروں کی مدد سے کم وقت میں پچ کو کھیلنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

File Photo Courtesy: AFP

ہوا کے پمپ کا استعمال 

 پچ کا پانی یا نمی خشک کرنے کے لیے تیز ہوا کافی کام آ سکتی ہے اور ایسی صورت میں تیز دباؤ سے ہوا خارج کرنے والے پمپ کافی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ برصغیر ہو یا آسٹریلیا اور انگلینڈ، یہ طریقہ کافی عام ہے۔ اس میں گراؤنڈ مین مشین کو اپنی کمر پر لاد کر تیز ہوا سے پچ کے الگ الگ حصے خشک کرنے والی کی کوشش کرتا ہے۔

Courtesy: AFP Courtesy: AFP

ریت کا استعمال

میدان کہیں ہو، بارش ہر جگہ پہنچ جاتی ہے۔ ایسے میں میدان میں ہر وقت ریت تیار رکھی جاتی ہے۔ یہ ریتلی مٹی کئی بار پچ خشک کرنے کے لیے کافی کارگر ثابت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ میچ شروع ہونے کے بعد جب پچ پر پیر پھسلے تو یہی ریت پھر کام آتی ہے۔

Courtesy: BBC Urdu