Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فریزر میں رکھنے سے گوشت جل بھی سکتا ہے

شائع 08 دسمبر 2016 08:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ گوشت کو فریزر میں رکھنے سے وہ دیر تک تازہ رہتا ہے اور وہ باآسانی گوشت کو دیر تک فریزر میں رکھ کر کھا سکتے ہیں۔

لیکن یہ بات کہنا درست نہیں کہ فریزر میں گوشت یا دیگر کھانے محفوظ رہتے ہیں۔ بلکہ کچے گوشت کو اگر کافی ٹائم تک کےلئے فریزر میں رکھا جائے تو وہ جل سکتا ہے۔

جب آپ گوشت کو کافی دنوں تک فریزر میں رکھ دیتے ہیں تو اس میں موجود تمام پانی خشک ہوجاتا ہےاور پانی خشک ہونے کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ جس تھیلی یا برتن میں گوشت رکھتے ہیں وہ صحیح طرح بند یا پیک نہیں ہوتا۔ جس کے نتیجے میں گوشت میں موجود تمام پانی خشک ہوتا چلا جاتا ہے۔

پانی خشک ہوجانے سے گوشت خراب نہیں ہوتا لیکن اس کا رنگ اور ذائقہ ضرور تبدیل ہوجاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ وہ گوشت پھر بھی کھاسکتے ہیں ، اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

فریزر برن سے آپ کے کھانوں میں براؤن رنگ کے داغ نمودار ہونے لگتے ہیں۔ جب آپ اپنا کھانا فریز کرتے ہیں تو ہزاروں کی تعداد میں پانی کے  مالیکیولز آپ کے کھانے میں برف کی شکل میں جم جاتے ہیں۔

جب بھی گوشت یا کوئی بھی کھانے کی ڈش فریز کرنے لگیں تو اس کو اچھی طرح کسی برتن یا پلاسٹک کے پیکٹ میں لپیٹ کر رکھیں اور کوشش کریں کہ کھانوں کو دیر تک فریز نہ کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔