Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جسٹس کی بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

شائع 02 دسمبر 2016 08:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے زیراستعمال بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

جمعہ کو  افتخارمحمد چوہدری کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑی کے کیس کی سماعت میں جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے فریقین کے مزید دلائل سننے سے معذرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ "آرڈر معطل ہواتو گاڑی واپس کیوں نہیں کی گئی "؟ ۔

عدالت نے 8دسمبرکو بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم د یتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے  کہا کہ بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے کیس کی ازسرنو سماعت ہوگی۔