Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ کو بھی شدید بھوک میں غصہ آنے لگتا ہے؟

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2016 08:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگوں کو شدید بھوک لگنے کی صورت میں غصہ آنے لگتا ہے اور اس کیفیت میں ان کا کسی سے بات کرنے کا دل نہیں چاہتا۔

اس عمل کوہینگری کہتے ہیں۔ اس میں انسان کھانا وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے  غصے اور چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتا ہے۔

غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور فیٹس ہماری باڈی کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

جیسے ہی غذاسے حاصل ہونے والی توانائی کم ہونے لگتی ہے تو ہمیں بھوک کا احساس ہوتا ہے۔

جسم میں توانائی کم ہونےکا دماغ سے گہرا تعلق ہے ،یہی وجہ ہے کہ شدید بھوک میں کچھ لوگوں کا دماغ کام نہیں کرتا اور وہ کسی کام پر توجہ نہیں دے پاتے۔

اگر آپ بھی  شدید بھوک میں غصے  کی کیفیت سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کھانے سے قبل کچھ ہلکا کھا سکتے ہیں مثلاًاسنیکس یا پھر پھل وغیرہ ۔

یہ چیزیں کھانے سے آپ کی بھوک بھی خراب نہیں ہوگی اوربھوک کنٹرول بھی ہوجائےگی۔

ضروری نہیں  کہ بھوک لگنے کی صورت میں فوراً کوئی بہت مزےدار چیز کھانے کو مل جائے۔ اس  لئے کوشش کریں کہ ہلکی بھوک میں کچھ چکھ لیں تاکہ شدید بھوک کی وجہ سے غصے سے بچ سکیں۔

نوٹ : یہ رپورٹ محض آپ کی معلومات میں اضافے  کیلئے ہے۔ علامات شدید ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں۔