Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کی امریکی اسٹار پیرس ہلٹن کیساتھ سیلفی

شائع 29 نومبر 2016 03:49pm
File Photo File Photo

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  آجکل ملکی سیاست میں کافی سرگرم نظر آرہے ہیں اور اپنی جماعت کے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے مختلف شہروں کے دورے کررہے ہیں ۔

 اہم بات یہ ہے کہ بلاول صرف ملکی سیاست میں ہی سرگرم نہیں ہیں بلکہ وہ انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر معروف امریکی اسٹار پیرس ہلٹن کیساتھ سیلفی بھی شیئر کی ہے۔

File Photo File Photo

سیلفی میں بلاول بھٹو امریکی اسٹار کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو جلد اپنا پارلیمانی مستقبل شروع کرنے والے ہیں اور غالب امکان ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں کسی نشست پر حصہ لے کر آئندہ سال پارلیمان کا حصہ ہونگے۔

واضح رہے کہ پیرس ہلٹن کا شمار نہ صرف مشہور بلکہ ارب پتی اداکاراوں میں ہوتا ہے اور وہ ہلٹن ہوٹلز کی بھی مالک ہیں جس کی کئی شاخیں امریکا اور دنیا بھر میں موجود ہیں۔

Courtesy: Bilawal Instagram Account