Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

شاپنگ سینٹرمیں چوری کرتے ہوئے تین خواتین گرفتار

شائع 05 جنوری 2016 06:22am

lady00000000

اٹک :اٹک میں شاپنگ سینٹر میں چوری کرتی تین خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، چور خواتین نے لاکھ معافیاں مانگیں لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور تینوں چوروں کو تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا۔

اٹک کے مرکزی شاپنگ سینٹر میں موجود یہ خواتین شاپنگ نہیں بلکہ ہاتھ کی صفائی دکھا رہی ہیںلیکن انکی حرکت کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکی۔

سامان کو چادر کی آڑ میں بیگ میں ڈالنے کا منظرکیمرے نے محفوظ کیا تو خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیاراولپنڈی سے تعلق رکھنے والی یہ تینوں چورپکڑے جانے پر ہاتھ باندھ کر معافیاں مانگنے لگیں۔

تاہم دوکاندار نے ایک نہ سنی اور پولیس بلوا کر حوالے کر دیا،پولیس نے چور خواتین سے سامان برآمد کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔