Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرشمہ نے چھوٹی بہن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے دیا دلچسپ بیان

شائع 25 نومبر 2016 06:41am

karishma

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور ومعروف بہنیں کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور  ٹاپ ہیروئنز ہونے کے باوجودایک ساتھ کبھی اسکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن کیا یہ دونوں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

اس حوالے سے ایک  انٹرویو کے دوران  کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر اسکرپٹ مضبوط ہواتو   انہیں اپنی چھوٹی بہن(کرینہ کپور )کے ساتھ کام کرکے بیحد خوشی ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ  وقت کے ساتھ خواتین کے کردارمزید مضبوط ہوئے ہیں ،اگر ماضی میں آپ نے  اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ  باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیا رسپانس حاصل ہوا۔

انہوں نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل اور فضا اور زبیدہ جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے،ان فلموں میں ادا کئے جانے والے کردار خواتین کیلئے ہی لکھے گئے تھے،لہٰذا مجھے لگتا ہے اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو لازمی کام ملے گا ۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور آخری بار2012 میں وکرم بھٹ کی فلم 'ڈینجرز عشق' میں نظر آئی تھیں۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس