Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کے پی کے، گلگت بلتستان اوربلوچستان کو محروم رکھا جا رہا ہے، پرویز خٹک

شائع 04 جنوری 2016 05:06pm

1

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختوپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کے پی کے، گلگت بلتستان اوربلوچستان کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ منصوبے میں رکاوٹ نہیں کھڑی کرنا چاہتے لیکن وفاق صرف پنجاب کو نواز رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے فوائد سے کے پی کے، گلگت بلتستان اور بلوچستان کو محروم رکھا جارہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف وعدہ وفا کریں۔ انھوں نے چائنہ کیساتھ ہونے والے ایگریمنٹ کو سی سی آئی اے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ متاثرہوا اوراسکی صنعت وزراعت تباہ ہوئی۔چین کی حکومت نے بھی اپنے پسماندہ علاقوں کو رسائی دی لیکن پاکستان نے ایسا نہیں کیا۔

دونوں رہنماو¿ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو پارلیمنٹ میں لاکر تحفظات دور کیے جائیں۔