Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم تین روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

شائع 04 جنوری 2016 04:58pm

1

کولمبو: وزیراعظم نوازشریف تین روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا ایئرپورٹ پہنچنے پرتپاک استقبال کیاگیا، وزیراعظم نوازشریف نے سرلنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی،سیاحت کے حوالے سے تین زبانوں میں ترجمے کیے گئے تھے، پ±روقارتقریب میں اسکول کے بچوں نے پاک سری لنکا دوستی ترانہ پیش کیا۔

ترانہ اردو سنہالی اور تامل زبانوں میں تیار کیاگیا تھا، تقریب میں سری لنکاکےوزیراعظم رنیل وکرماسنگھے بھی شریک ہوئے، وزیراعظم دورے کے دوران کولمبو میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ،مذہبی رہنماﺅں اور تاجروں سے ملاقات بھی کرینگے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اورمفاہمتوں پردستخط بھی کئے جائیں گے۔