Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نفیس زکریا کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

شائع 04 جنوری 2016 04:55pm

1

اسلام آباد: حکومت نے نفیس زکریا کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ جلد روس میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

حکومت نے نفیس زکریا کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نفیس زکریا اس وقت دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ موجودہ دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ بہت جلد روس میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔نفیس زکریا کینیڈا میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔