Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید کٹ اور سرخ گیند ہے،محمد حفیظ

شائع 04 جنوری 2016 04:46pm

 1

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے حق میں نہیں، کہتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید کٹ اور سرخ گیند ہے۔

بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ قدرتی حسن کو پسند کرتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے زبردست مداح ہیں جو سفید لباس اور سرخ گیند کے ساتھ کھیلی جاتی ہے۔ حفیظ نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس قسم کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں اور اسے اس کے اصل حسن کے ساتھ ہی کھیلنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی تجربات کرنے ہیں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کئے جائیں ٹیسٹ کرکٹ کو نہ چھیڑا جائے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اس تاثر سے بھی اتفاق نہیں کرتے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند سے شائقین زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کی جانب متوجہ ہونگے۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل مصنوعی روشنی اورگلابی گیند سے کھیلا جارہا ہے۔ کھیل کے پہلے روز سوئی ناردرن کے محمد حفیظ صفر پر بولڈ ہوئے تھے۔