Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اترگئی،100افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2016 10:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کانپور:بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانپور کے مقام پر ٹرین پٹڑی سے اترگئی، حادثے میں 100افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

علی الصبح بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش میں ہولناک ٹرین حادثہ ہوا، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

 حادثہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا جہاں 14بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم بوگیاں اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی جہاں امدادی کام تاحال جاری ہے ٹرین میں دبے افراد کو نکالا جارہا ہے۔

بھارت کا ریلوے نظام دنیا کا چوتھا بڑا نظام ہے جس کے ذریعے ہر روز 2کروڑ سے زائد افراد آمدورفت کرتےہیں۔ ریل کا نظام پرانا ہونے کے باعث بھارت میں ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں۔