Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز کاباکس آفس پر راج

شائع 04 جنوری 2016 04:44pm

1

لاس ویگاس: ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز رواں ہفتے آٹھ کروڑ تیراسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہے،ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز شائقین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے،فلم نے رواں ہفتے آٹھ کروڑ تیراسی لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر حکمرانی برقرار رکھی۔

اسٹار وارز دی فورس آویکنز اب تک دنیا بھر سے ایک ارب سے زائد کا بزنس کرکے تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی چھٹی بڑی فلم بن گئی ہے،دوسرے نمبر پر کامیڈی ڈرامہ فلم دی ڈیڈیز ہوم ہے جس نے دو کروڑ نوے لاکھ ڈالر بٹورے،جبکہ سسپنس تھرلر فلم دی ہیٹ فل ایٹ ایک کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔