Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

تاریخ کے 5بدترین ہوائی حادثات

شائع 19 نومبر 2016 07:01pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہوائی جہاز نے بےشک ہمارے فاصلوں کو مختصر کردیا ہے لیکن  اس کی تکنیکی پیچیدگیوں کی وجہ سے یہ  انسانی زندگی کیلئے انتہائی مہلک بھی ہے۔ اگرچہ یہ انسان کے کیلئے آسائش تو ہے لیکن بعض اوقت اس نے تاریخ میں خوفناک ترین حادثات کی فہرست میں اپنا اندراج کرایا ہے جن میں سے پانچ درج ذیل ہیں

ٹینیریف ایئر پورٹ حادثہ

ہلاکتیں :583

boeing

اسپینش جزیرے ٹینیریف کے ہوائی اڈے پر دو بوئنگ 747 طیاروں کے درمیان ہونے والا یہ حادثہ مسافروں اور عملے کے اعتبار سے ہوائی جہازوں کی تاریخ کا سب سے خوفناک حادثہ ہے۔

جاپان ایئر لائن فلائٹ 123

ہلاکتیں: 520

japan

بارہ اگست 1985 کو ٹوکیوسے اوساکا جانے والی فلائٹ ٹاکا ماگاہارا کی پہاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں محض چار افراد ہی بچ پائے۔

چرخی دادری کا ہوائی تصادم

ہلاکتیں:349

new-dehli

نئی دہلی کے مغرب میں سعودی عرب ایئرلائنز اور قزاکستان ایئرلائنزکے درمیان تصادم تاریخ کا دوران پرواز مہلک ترین تصادم ہے۔اس حادثے میں کوئی مسافر یا عملے کا رکن بچ نہیں پایا۔

ایئر انڈیا فلائٹ 182

ہلاکتیں :329

air-india

تیئس جون 1985کولندن اور مونٹریال کے درمیان فضا میں ایئر انڈیا فلائٹ 182میں بم دھماکا ہوا۔طیارہ بحر اوقیانوس میں آئر لینڈ کے ساحل سے زرا فاصلے پر گرا۔

سعودیہ فلائٹ 163

ہلاکتیں:301

saudia-163

ریاض سے جدہ جانے والی اس فلائٹ نے پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی آگ پکڑ لی ۔ طیارہ فوراًمُڑا اور ہنگامی لینڈنگ کری لیکن جہازمیں دھواں بھر جانے کے سبب کوئی مسافر یا عملے کا رکن  زندہ نہ بچ پایا۔

List25.comبشکریہ