Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

دوہزار اٹھارہ میں بھی بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکے گا،خواجہ آصف

شائع 04 جنوری 2016 04:41pm

1

اسلام آباد: دو ہزار اٹھارہ میں بھی بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکے گا، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اعتراف کر لیا ،دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی طلب پچیس ہزار سات سو نوے میگاواٹ تک پہنچ جائیگی۔

وفاقی وزیرخواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں بھی بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکے گا،وزیر پانی و بجلی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے اختتام پر بجلی کی مجموعی پیداوار 18034 میگاواٹ ہوگی،2018 میں بجلی کی طلب 25790 میگاواٹ تک پہنچ جائیگی،خواجہ آصف نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والی کل 43 کمپنیاں کام کر رہی ہیں، کوئی بھی خودمختار کمپنی اپنی استطاعت کے مطابق سو فیصد بجلی پیدا نہیں کررہی ہے۔ تینتالیس میں سے 14 پراجیکٹ بند پڑے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ اکیس منصوبے 50 فیصد سے بھی کم پیداوار دے رہے ہیں، صرف 3 پاور پراجیکٹس کی پیداوار 90 فیصد ہے، موجودہ دور حکومت میں بجلی کے بلوں پر 6 مختلف ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔