Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی،رحمان ملک

شائع 04 جنوری 2016 04:38pm

1

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے سے متعلق پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش کی جارہی ہے۔مودی اور غنی گٹھ جوڑ دونوں نے ملکر یہ حملہ کروایا۔

اسلام آباد میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی شازش کی جارہی ہے۔ پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہاں کے تحقیقاتی اداروں کے پاس کون سے منطق ہے کہ پانچ منٹ میں پاکستان کا نام لگا دیتے ہیں۔