Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھر میں موجود ان چیزوں کو فوراً تبدیل کردیں

شائع 16 نومبر 2016 06:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

عام طور گھروں میں موجود کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں ہم برسوں استعمال کرتے رہتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ ان کے استعمال کی مقررہ مدت باقی ہے یا ختم ہوگئی،ان میں چند گھریلو چیزیں جیسے تولیہ،ٹوتھ برش کنگھی وغیرہ شامل ہیں،ان اشیاء کا طویل مدت تک استعمال  انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

تولیہ

فائل فوٹو فائل فوٹو

تولیہ کا شمار گھر میں استعمال ہونے والی عام اشیاء میں ہوتا ہے،تولیہ جسم کی صفائی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،لہٰذا اس میں جرا ثیم بھی بے شمار ہوتے ہیں،اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ گھر میں موجود تمام افراد کا تولیہ الگ ہو ،تولیے کی صفائی کا بھرپور خیال رکھیں اسے باقاعدگی کے ساتھ دھونا چاہئے اس کے علاوہ  ہر سال اپنا تولیہ نئے تولیے سے بدل دیں۔

کنگھی

فائل فوٹو فائل فوٹو

عموماً گھر میں استعمال ہونے والی کنگھی کے بارے میں شاید ہی کوئی بتا سکے کہ یہ کب گھر میں لائی گئی تھی،کنگھی کو بھی باقاعدگی کے ساتھ دھو کر صاف کرنا چاہئے اس طرح یہ جراثیم سے پاک ہوجاتی ہے،اس کے علاوہ ایک مقررہ مدت کے بعد اسے بھی نئی کنگھی سے تبدیل کردینا چاہئے۔

برتن دھونے کا اسپنج

فائل فوٹو فائل فوٹو

لوگ برتن دھونے پر بہت توجہ دیتے ہیں،کیونکہ انسانی صحت برتنوں کی صفائی  سے ہی ممکن ہے ،لیکن برتن صاف کرنے کے اسپنج کو تبدیل کرنے کا خیال شاید ہی کسی کو آتا ہو،زیادہ مدت تک استعمال کیے جانے والے اسپنج جراثیم سے بھرپور ہوتے ہیں لہٰذا انہیں ہر ماہ تبدیل کرنا چاہئے۔

ٹوتھ برش

فائل فوٹو فائل فوٹو

ٹوتھ برش گھر میں استعمال ہونے والی  اشیاء میں سب سے حساس ہے کیونکہ  یہ آپ کے منہ کے اندر کی صفائی میں استعمال ہوتا ہے،لیکن لوگ اس کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتے جو ان کی صحت کیلئے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،کوشش کرنی چاہئے کہ ہر 3 ماہ میں ٹوتھ برش تبدیل کرلیا جائے۔

تکیے کے غلاف

فائل فوٹو فائل فوٹو

تکیے کے غلاف میں بھی جراثیم موجود ہوتے ہیں جو انسان کو بیمار کردیتے ہیں ،اول تکیے کے غلاف ہفتے میں ایک بار لازمی دھوئیں اور ہر سال انہیں  نئے غلافوں کےساتھ تبدیل کردیں ،اس طرح آپ مختلف انفیکشن اور جراثیم سے محفوظ رہیں گے۔

نوٹ:یہ  تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے