Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیزا پر موجود چھوٹی پلاسٹک کی میز کا مطلب  کیاہے؟

شائع 14 نومبر 2016 06:04am

pizza

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پیزا وہ واحد غذا ہے جو دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگ بے تحاشہ پسند کرتے ہیں،دنیا میں تقریبا 7 بلین لوگ  پیزا کھانا پسند کرتے ہیں۔

کچھ لوگ پیزا باہر جا کر کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ گھر پر منگواتے ہیں ، گھر پر ڈیلیور ہونے والے پیزا کے اوپر درمیان میں ایک چھوٹی سی پلاسٹک کی میز موجود ہوتی ہے،کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ  اس میز کا مطلب کیا ہے؟

پلاسٹک کی اس چھوٹی میز کو ''پیزا سیور''کہا جا تا ہے،اسے باکس میں رکھتے وقت پیزا کے بالکل درمیان میں رکھا جاتا ہے  ،اس ایجاد کا مقصد پیزا کی ٹاپنگ کو خراب ہونے سے بچا ناہے۔

پیزا کے شوقین افراد اس بات سے واقف ہوں گے  کہ پیزا کی ٹاپنگ میں "چیز" کا استعمال کیا جاتا ہے جوکافی  چپچپی (اسٹکی)ہوتی ہے اور پیزا باکس میں رکھتے وقت  اس کے باکس میں چپک جانے کا خطرہ ہوتا ہے جس سے پیزا کی سجاوٹ خراب ہوجاتی ہے اور ذائقہ بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

جب گرم پیزا باکس میں رکھا جاتا ہے تو  اس کی بھاپ سے کارڈ بورڈ  کا اوپری حصہ نرم ہوکر نیچے آجاتا ہے اور پیزا پر چپک جاتا ہے جو کافی برا لگتا ہے اور پیزا کی شکل  خراب کردیتا ہے۔

لہٰذا پیزا کی شکل اور ذائقہ برقرار رکھنے کیلئے    تقریباً30 برس قبل 10 فروری 1983 کو "پیزا سیور "وجود میں آیا اور آج یہ پیزا کا لازمی حصہ  مانا جاتا ہے۔

ڈکس ہل سے تعلق رکھنے والے کارمیلا ویٹالے نے  پیزا سیور کی ایجاد کی اور اسے 12 فروری 1985  کو عام لوگوں کیلئے جاری کردیا۔

یہ ایجاد ایک پلاسٹک کی چھوٹی سی میز پر مشتمل تھی جسے پیزا کو باکس میں رکھنے کے بعد درمیان  میں رکھا جا تا ہے،اس کا یہ فائدہ ہوا کہ پیزا سے نکلنے والی بھاپ جب کارڈ بورڈ تک گئی تو  اس میز (تپائی)نے اسے نیچے  آنے سے روک لیا اور اس طرح پیزا کارڈ بورڈ سے محفوظ ہوگیا۔

اس ایجاد نے بہت جلدی مقبولیت حاصل کرلی اور اب تقریبا ً ہر پیزا شاپ میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

 gizmodo.com بشکریہ