Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عہدہ سنبھالنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردوں گا،ٹرمپ

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2016 05:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد 30لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیں گے۔

امریکی انتخابات میں فتح کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو پہلا انٹرویو دیاجس میں اُنہوں نے انتخابی مہم کے دوران لگائے گئے سخت نعروں کا پھر اعادہ کیا۔

سی بی ایس نیوز کے پروگرام سکسٹی منٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد مجرمانہ سرگرمیوں، منشیات کی فروخت اور گینگز وار میں ملوث تارکین وطن کو فوری طور پر امریکا سے نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کے ایسے لوگوں کی تعداد 20لاکھ ہوگی اور شاید یہ 30لاکھ بھی ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے وعدے کو بھی دہرایااور کہا کہ سرحد پر دیوار تعمیر کی جائے گی تاہم کچھ حصے پر باڑ بھی لگائی جاسکتی ہے۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مکمل انٹرویو امریکی وقت کے مطابق اتوار کی شام 7 بجے پیش کیا جائے گا۔