Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

پاؤں کا سوجنا کس بیماری کی نشاندہی کرتا ہے؟

شائع 09 نومبر 2016 06:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاؤں کی سوجن کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جب ہمارے پاؤں کے ٹیشوز میں سیال بڑھ جاتا ہے تو اس ہمارے پاؤں سوجنا شروع ہوجاتے ہیں۔

جب پاؤں کے ٹیشوز میں سیال بڑھ جاتا ہے تو اس سے پاؤں میں سوجن کے ساتھ جلن بھی شروع ہوجاتی ہے اور یہ سوجن اتنی شدید ہوتی ہے کہ ایڑھیوں تک پہنچ جاتی ہے۔

پاؤں کی سوجن کی کچھ وجوہات عام ہوتی ہیں۔ لیکن اکثر اس کی وجوہات خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

پیروں کی سوجن کی عام وجوہات درج ذیل بیان کی جارہی ہیں۔

٭ اکثر پاؤں میں سوجن بہت دیر تک کھڑے رہنے سے یا بہت زیادہ چلنے پھرنے سے بھی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر زیادہ دیر تک کرسی پر بیٹھے رہیں تو اس سے بھی پاؤں سوج ہوجاتے ہیں۔

٭ مختلف اقسام کی ادویات کے سائیڈ افیکٹ کی وجہ سے بھی پیروں میں سوجن ہوجاتی ہے۔

٭ پاؤں میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے بھی سوجن آجاتی ہے۔

٭ دل کے مریضوں کو اکثر پاؤں کے سوجنے کی شکایت رہتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے اور گردوں کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کے پاؤں بھی سوجے رہتے ہیں۔

٭ اپنے پاؤں کے لئے اچھے اور معیاری جوتوں کا انتخاب کریں کیونکہ غیر آرام دہ جوتوں کی وجہ سے بھی پاؤں سوج جاتے ہیں۔

٭ وہ افراد جو پانی کم پیتے ہیں ان کو بھی پاؤں کے سوجنے کی شکایت ہوتی ہے۔

اگر آپ کے پاؤں میں بھی سوجن آجاتی ہے تو آپ فوراً اپنے معالج سے مشورہ کریں کیونکہ پاؤں کا سوجنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے لہذا اپنے معالج سے چیک اپ ضرور کروائیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔