Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شہری حقوق کیلئے خطرہ قرار دے دیا

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2016 09:02am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدربارک اوبامانے ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کوشہری حقوق کیلئےخطرہ قراردےدیا۔

امریکی شہر چیپل ہل میں ڈیموکریٹک انتخابی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتھائی خطرناک شخص ہے، وہ کسی بھی صورت میں امریکی کمانڈر انچیف بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت،انصاف،ترقی اورجمہوریت ووٹ میں ہے،صدر نے واضح کیا کہ امریکااوردنیاکی قسمت ووٹروں کےہاتھ میں ہے۔

انہوں نے ہلیری کلنٹن کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کیلئے مناسب صدارتی امیدوار ہے،ہلیری نے انہیں اچھا صدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا،اوباما نے واضح کیا کہ ،ہلیری کلنٹن دور حاضر کے چیلینجز کو سمجھتی ہے۔

اس موقعے پر معروف امریکی گلوکار اورشاعرجیمس ٹیلر نے بھی خطاب کیا اور موسیقی کی دہنیں چھیڑ کر شرکاء کو محظوظ کیا،انہوں نے تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ کا حق استعمال کریں اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو کامیاب کریں۔

http://www.dailymotion.com/video/x50g9rx