Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرن اور بپاشا باسو کی شادی شدہ زندگی کا کڑوا سچ

شائع 02 نومبر 2016 08:31am

karan0000

ممبئی:بولی وڈ میں بپاشا باسو کو 'تنازعات کی کوئین'کہا جاتا ہے،لیکن اگر ہم  ان کے پیارے شوہر (کرن سنگھ گروور)کی بات کریں تو وہ بھی کسی سے کم نہیں،دو شادیوں اور بے تحاشہ دوستیوں کے بعد کرن نے بپاشا باسو کو جیون ساتھی بنایا۔

اس شادی سے دونوں اداکاروں کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگ خوش تھے لیکن کرن کی والدہ بالکل بھی خوش نہیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سے قبل کرن کی والدہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے بپاشا سے شادی کی تو وہ اپنے بیٹے(کرن سنگھ گروور)سے سارے تعلقات ختم کردیں گی۔

لیکن کرن اس وقت بپاشا کی محبت اتنے مبتلا تھے کہ ان پر اپنی ماں کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا اور دونوں نے والدہ کی مخالفت کے باوجود دھوم دھام سے شادی کرلی،لیکن آج تک انہوں نے بولی وڈ کی معروف اداکارہ کو بہو کے  طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی نہ صر ف کرن کی والدہ بلکہ بپاشا باسو کے والد بھی اس شادی کیخلاف تھے،ان کی ناراضگی کی وجہ سے شادی کئی بار موخر بھی ہوئی  ،لیکن جب کرن اور بپاشا نے ایک ساتھ رہنا شروع کیا تو ان کے والد نے شادی کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ کرن اس سے قبل بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکاراؤں جینیفر ونگٹ اور شردھا نگم سے شادی کرچکے ہیں جبکہ بپاشا کی یہ پہلی شادی ہے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام