Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

خشکی سے نجات اب بہت آسان

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 08:53am

dandruff

سر میں خشکی ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔مرد ہوں یا خواتین خشکی کو لے کے ہر کوئی پریشان ہے۔ سر میں خشکی ہونے کی بڑی وجہ سر کی جلد کا خشک ہونا ہے۔خشکی کو دور کرنے کے لیے بے تحاشہ شیمپو مارکیٹ میںموجود ہیں، لیکن ان شیمپو کے ذریعے بھی خشکی سے مکمل نجات نہیں ملتی۔

خشکی سے پریشان افراد کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے بیان کیے جا رہے ہیں ،یہ تمام چیزیں آپ کے گھر میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔لہذا اب ان چیزوں کو استعمال کریں اور سر کی خشکی کو خیر آباد کہیں۔۔

اسپرین

Aspirin

اسپرین کے اندر وہ تمام اجزاءموجود ہوتے ہیں جو ایک میڈیکیٹڈ خشکی والے شیمپو میں موجود ہوتی ہیں۔اگر آپ دو گولی اسپرین کو اچھی طرح پیس لیں اور اس پاﺅڈر کو شیمپو میں مکس کرکے لگا ئیں ، ایک سے دو منٹ تک سر پر لگے رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھونے کے بعد عام شیمپو سے دوبارہ دھو لیں۔

چائے کے درخت کا تیل 

Essential-Oils-Peppermint-Oil-Or-Tea-Tree-Oil-Nail-Growth

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس شیمپو میں چائے کے درخت کا تیل پانچ فیصد بھی موجود ہوتا ہے ،اس کے ذریعے سر کی خشکی میں واضح فرق پڑ تا ہے۔
اس کے علاوہ آپ اپنے روز مرہ کے استعمال کرنے والے شیمپو میں دو یا تین قطرے چائے کے درخت کا تیل ڈال دیںتو وہ بھی خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کھانے کا سوڈا 

Close-up of baking soda in a glass jar.

سرکہ

white_wine_vinegar_16x9

سرکہ سر کی خشکی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سرکہ میں وہ تما م اجزاءموجود ہوتے ہیں جو سر کی جلد میں فنگس لگانے سے بچائے رکھتا ہے۔دو کپ پانی میں ایک چوتھائی کپ سرکہ شامل کرکے رکھ لیں۔ شیمپو کرنے کے بعد سرکے والے پانی سے سر کو دوبارہ دھو لیں۔

زیتون کا تیل 

OLIVE-oil-for-hair-650x365

سر کی خشکی کے لیے زیتون کا تیل سب سے بہترین حل ہے۔زیتون کے تیل کو نیم گرم کرلیں ، اس کے بعد نیم گرم تیل کے ساتھ سر کا مساج کریں اور مساج کرنے کے بعد سر کو تولیہ سے باندھ لیں۔پینتالیس منٹ تک بالوں کو باندھ کے رکھیں۔اس کے بعد سر کو عام شیمپو سے دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کریں۔