Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اب کھٹملوں سے بالکل نہ ہوں پریشان

شائع 01 نومبر 2016 10:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گھر میں کھٹملوں کا ہوجانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ گھر میں کھٹمل کا آجانا تو بہت آسان ہوتا ہے لیکن ان کو گھر سے باہر نکالنا ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے۔

کھٹمل کو ایک خطرناک کیڑا کہیں تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ یہ کیڑا انسانوں کا خون چوستا ہے ، اس لئے کھٹمل کو خطرناک کیڑا تصور کیا جاتا ہے۔

کھٹملوں سے متعلق ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ کھٹملوں کو کچھ مخصوص رنگ پسند نہیں ہوتے اور جو رنگ اس کیڑے کو نہیں پسند ہوتے وہ ان پر حملہ آور نہیں ہوتا۔

 ماہرین نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ کھٹملوں کو سیاہ ااور سرخ رنگ بےحد پسند ہوتا ہے جبکہ ہرےسبز اور زرد رنگ سے کھٹملوں کو کوئی اُنسیت نہیں ہوتی۔

لیکن اب کھٹملوں سے پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم کھٹملوں سے نجات دلانے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں، جن پر عمل کرنے سےآپ کو کھٹمل بالکل پریشان نہیں کریں گے۔

٭ تمام چیزوں کو دھو ئیں

گھر میں موجود کوئی بھی چیز اگر کھٹمل کی زد میں آگئی ہے جیسے بیڈ کی چادر اور رضائی وغیرہ کو گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ کھٹمل بہت زیادہ گرم میں زندہ نہیں رہتے اور فوراً مر جاتے ہیں، لہذا کھٹملوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ آسان ترین حل ہے۔

٭تمام متاثرہ جگہوں کو دھو ئیں

کپڑے اور چادروں کو دھونے کے بعد ان تمام جگہوں کو بھی گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں جہاں کھٹملوں نے بسیرہ کیا ہوا ہے۔

٭ دھویں سےکھٹملوں سے نجات

کھٹملوں کا خاتمہ تو ممکن ہوتا ہےاور آپ ان سے باآسانی نجات بھی حاصل کرسکتے ہیں لیکن اصل مسئلہ ان کے انڈے ہوتے ہیں اگر یہ چادروں اور کپڑوں میں لگے رہ جائیں تو آپ پھر سے بڑی مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر بستر کے گدے پر کھٹملوں کے انڈے موجود ہیں تو گدے کو کچھ دیر کے لئے گرم دھوئیں میں رکھیں۔ اس عمل سے تمام انڈے ختم ہوجائیں گے۔

٭ ٹری آئل

ٹری آئل کھٹملوں سے نجات دلانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس تیل کی مہک بہت تیز ہوتی ہے، اگر آپ اس تیل کا چھڑکاؤ اپنے بستر پر کردیں تو اس سے آپ کو کھٹملوں سے سکون مل جائے گا۔

٭ لیونڈر آئل

لیونڈر آئل بھی کھٹملوں سے تحفظ فراہم کرنے میں بہت اہم کرداراداکرتا ہے۔ اس تیل کو اپنے کمرے یا جہاں بھی کھٹملوں نے بسیرہ کیا ہوا ہے وہاں پر اس تیل کو چھڑکیں، آپ کو تمام کھٹملوں سے نجات مل جائے گا۔

٭ پودینہ

پودنیہ ایک شئے ہے جوکہ کھٹملوں کو بالکل پسند نہیں ۔ اگر پودینے کے پتے پیس کے متاثرہ جگہوں پر ڈال دیں ، ایسا کرنے سے کھٹمل اپنی جگہ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔اس کے علاوہ بستر پر بھی رکھنے سے کھٹملوں سے نجات مل سکتا ہے۔