Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتھیلیوں میں خارش ہونے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

شائع 01 نومبر 2016 06:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہتھیلیوں  میں خارش کا ہونا کچھ لوگوں کو خوشی میں مبتلا کردیتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو ہتھیلیوں میں خارش مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ ہتھیلیوں میں خارش ہونے سے پیسے آتے ہیں۔ لیکن ہتھیلیوں میں خارش ہونے کے پیچھے ایسی کوئی بات نہیں بلکہ خارش ہونے کے پیچھے دوسرے اسباب ہوتے ہیں۔

اگر ہتھیلیوں میں مسلسل خارش ہوتی رہے تو انسان بہت مشکل کا شکار ہوجاتا ہے، لوگ صحیح طرح کام نہیں کرسکتےاور کام میں پورا دھیان بھی نہیں لگ پاتا۔

ہتھیلیوں میں خارش ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

جلدی بیماری کی وجہ سے بھی ہتھیلیوں میں خارش ہونے لگتی ہے۔ سورائسیس نامی جلدی بیماری کی وجہ سے ہتھیلیوں میں خارش بڑھ جاتی ہے اور خارش کے باعث سرخی بڑھنے لگتی ہے۔

اس بیماری کے باعث ہتھیلیوں کی جلد بھی اترنے لگتی ہے اور ان میں خشکی کے دراڑیں بھی پڑنے لگتی ہیں۔ ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے؟ اس کی ٹھوس وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلد کا اترنا والدین میں سے بچوں میں منتقل ہوتا ہےاور اکثر ماحولیاتی آلودگی کے باعث بھی یہ بیماری ہوجاتی ہے۔

خارش کو کم کرنے کے لئےسرخ مرچ کا پاؤڈر لگانا چاہیئے، اس کو لگانے سے جلن تو بہت ہوگی لیکن سرخ مرچ پاؤڈر میں موجود  کیپساسین سے خارش میں کمی واقع ہوجائے گی اور ہتھیلیوں میں سکون آجائے گا۔

اس کے علاوہ خارش کو دور کرنے کے لئے ہلدی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ ہلدی میں موجود کرکومین ہتھیلیوں کی خارش کو دور کرنے میں بہت اہم کردار اداکرتی ہے۔

ہلدی کو پانی میں ملاکر پیسٹ بنالیں، رات کو سوتے وقت  اس پیسٹ اپنی ہتھیلیوں میں لگالیں۔ پھر ہتھیلیوں پر اچھی طرح کپڑےکو لپیٹ لیں۔اس کے بعد اگلی صبح پانی سے ہتھیلیوں کو صاف کرلیں۔

اس کے علاوہ ایگزیما جوکہ ایک جلدی بیماری ہے اس کی وجہ سے بھی ہتھیلیوں میں خارش ہونے لگتی ہیں اور جلد ہر نشانات، خشکی اور الرجی جیسے مسائل ہونے لگتے ہیں۔ اس بیماری سے ہاتھوں میں درد بھی رہنے لگتا ہے اور ہاتھوں میں پسینہ آنے لگتا ہے۔

اگر ایگزیما کی صورت میں ناریل کے تیل استعمال کیا جائے تو اس سے ہاتھوں کی تکلیف میں بہت آرام ملتا ہے۔  ناریل کے تیل میں موجود اینٹی فنگل کی خصوصیات کی وجہ سے آپ کے ہاتھوں کے درد میں سکون ملے گا اور خارش بھی کم ہوجائے گی۔

رات کو سونے سے قبل اپنے ہاتھوں پر اچھی طرح ناریل کے تیل کی مالش کریں۔ اس کے علاوہ دن میں بھی ناریل کے تیل کا مساج ہاتھوں پر کیا جاسکتا ہے۔

اکثر لوگوں کوسردیوں میں ہاتھوں کی جلد پھٹنے کی شکایت ہونے لگتی ہے ، جس میں ان کو خارش کے ساتھ تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔ خشکی ہونے کے باعث ہاتھوں کی جلد پھٹنے لگتی ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ سردیوں کے موسم میں زیادہ سے زیادہ ہاتھوں پر موئسچرائزر استعمال کریں۔ زیتون کے تیل کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کریں۔