Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

شراب واسلحہ برآمدگی:پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج

شائع 31 اکتوبر 2016 07:50am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پورکے خلاف  شراب اوراسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنماء امین گنڈا پورکی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اورشراب کی بوتل برآمد ہونے پر اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

 علی امین گنڈا پورکے خلاف درج مقدمے میں ناجائز اسلحہ اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت شراب کی بوتل برآمد ہونے پر 3/4 حد کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے ۔

 گزشتہ روزعلی امین گنڈا پورکی گاڑی سے اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل برآمد ہوئی تھیں جبکہ رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پورموقع سے فرارہوگئے تھے ۔