Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر وفاق اور سندھ سےاست کر رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

شائع 03 جنوری 2016 06:16pm

1

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر وفاق اور سندھ سیاست کر رہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کے غیرذمہ دارانہ رویے سے نیپ میں پیشرفت سیاسی کی نظر ہو رہا ہے۔ ندیم افضل چن کہتے ہیںآپریشن صرف کراچی میں ہو رہا ہے۔ باقی جگہوں میں صرف پریس ریلیز کاآپریشن ہو رہا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو کے میزبان شوکت پراچہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ گرفتاری نہیں ہونی چاہئے تو ڈاکٹر عاصم کو رہا کردیں۔ وفاق اور سندھ سیاست کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دونوں حکومیتیں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر کے نیشنل ایکشن پلان میں پیشرفت کو سیاست کی نظر کر رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر وفاق نے آئین سے ہٹ کر قدم اٹھایا تو تحریک انصاف پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔ وزیرداخلہ کے پاس ثبوت ہیں تو پارلیمنٹ میںآکر بتائیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری سے متعلق ثبوت کو وزیر داخلہ "ٹول" کے طور پر استعمال نہ کریں۔ اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے، عدالت گئے تو رینجرز اور فوج "ڈسکس" ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر عبد القیوم کا کہنا تھا کہ وفاق کسی پر کوئی پریشر نہیں ڈال رہا۔ نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے پورے پاکستان نے سکھ کا سانس لیا ہے۔