پی ٹی آئی کا عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکالنے پرغور
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے بنی گالہ سے نکالنے پرغورکیا گیا۔
رات گئے عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر
ترین اوریارمحمد رند سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں آج کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی طے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ،تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے آج بنی گالہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ،اجلاس میں پولیس رکاوٹ کی صورت میں عمران خان کوہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکلنے پرغور کیا گیا۔
عمران خان کیلئے نجی کمپنی کے ہیلی کاپٹر کی بکنگ بھی کرالی گئی ہے، ممکنہ نظربندی کے پیش نظرعمران خان اوردیگر رہنما کارکنوں کے حصار میں بنی گالہ سے نکلیں گے،شاہ فرمان کوخیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں کارکن بنی گالہ لاے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
Comments are closed on this story.