Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

کیوی کپتان محمد عامر کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

شائع 03 جنوری 2016 05:42pm

1

اسلام آباد: پی سی بی کی لیگل ٹیم کل نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن میں سزایافتہ کرکٹرمحمد عامر کے ویزہ کی درخواست دے گی۔ کیوی کپتان برینڈن میککلم بھی محمد عامر کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے۔

اسپاٹ فکسنگ کے شکار سزایافتہ کرکٹر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی تو ہوگئی، لیکن ویزہ مسائل دورہ نیوزی لینڈ کی راہ میں حائل ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگل ٹیم نے محمد عامر کا کیس تیار کرلیا۔ ویزہ کیلئے ہائی کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔ دوسری جانب کیوی کپتان برینڈن میککلم بھی محمد عامر کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ برینڈن میککلم کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے جب غلطی کی تو وہ کم عمرتھا۔ عامر نے بحالی کے پروگرام میں بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔ نوجوان بالر کو شک کا فائدہ ملنا چاہئے۔