Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں خطرناک ٹریفک حادثہ،چار افراد جاں بحق

شائع 03 جنوری 2016 05:31pm

1

کراچی : کراچی قائد آباد میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر راہگیروں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں خطرناک ٹریفک حادثہ ہوا،قائد آباد کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوگیااور دوران سڑک پر چلتے راہگیروں کو کچل ڈالااور تیز رفتاری کے باعث سڑک کے قریب کھڑی بس میں جاگھسا،حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،جن میں دو بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین نے سڑک بلاک کرکے بھرپور احتجاج کیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،بس اور ٹرک کو بھی تھانے منتقل کردیا گیا۔