Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک میں انڈس ہائی پرحادثہ،چودہ افراد جاں بحق

شائع 03 جنوری 2016 05:23pm

1

سریخوا : کرک میں انڈس ہائی پر آئل فیلڈ کے قریب باراتیوں کی کوچ حادثے کے بعد کھائی میں جاگری، گاڑی میں لگا سلنڈر پھٹنے سے تمام چودہ مسافر جاں بحق ہوگئے۔

کرک کے علاقے سریخوا سے بدقسمت گاڑی باراتیوں کو لے کر تیری جارہی تھی،جیسے ہی وہ نشپہ آئیل فیلڈ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثے کے بعد گاڑی الٹ کر قریبی کھائی میں جاگری،کھائی میں گرنے سے گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔شدید آگ نے کسی بھی مسافر کو گاڑی سے باہر نکلنے کی مہلت نہ دی اور تمام چودہ افراد پل بھر لقمہ اجل بن گئے،جاں بحق افراد میں چھ خواتین اور آٹھ مرد شامل ہیں۔مسخ شدہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔