Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے کو پرکشش بنانے والی غذائیں

شائع 27 اکتوبر 2016 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فریش اور خوبصورت چہرہ ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے۔ اکثر خاتون چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے کئی ٹوٹکے آزماتی ہیں۔

ٹوٹکے آزمانے کے ساتھ کچھ خواتین مہنگی بیوٹی پروڈکٹس بھی خرید لاتی ہیں۔ جس کے نتائج تو کم حاصل ہوتے ہیں لیکن پیسے ضائع زیادہ ہوجاتے ہیں۔

چہرے کو پرکشش بنانے کے لئے جہاں بیوٹی پروڈکٹس اپنا کمال دیکھاتی ہیں۔ وہیں قدرتی غذائیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر قدرتی غذائیں مناسب مقدار میں نہیں لی جائیں اور کھائی جائیں تو اس کا اثر چہرے پر گہرا پڑتا ہے۔

اگر آپ چہرے کو پرکشش بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو وٹامن بی پر مبنی خوراک کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

جن قدرتی غذاؤں میں وٹامن بی پایا جاتا ہے، وہ درج ذیل بیان کی جارہی ہیں۔

٭ شکرقندی

٭ پپیتا

٭ خوبانی

٭ بروکولی

٭آڑو

٭ گاجر

ان پھلوں اور سبزیوں کے مسلسل استعمال سے نہ صرف آپ کا چہرہ پرکشش بنے گا بلکہ اس سے آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوگا اور آپ کی صحت بھی اچھی ہوگی۔

موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے سے بھی چہرے پر شادابی اور جلد صاف اور شفاف بنتی ہے۔

 نوٹ:  یہ مضمون محض عام معلومات  کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔