Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کل تین روزہ دورہ پر سری لنکا روانہ ہونگے

شائع 03 جنوری 2016 03:55pm

nawazsharifdepartureindia-pakistan_5-26-2014_148854_l

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کل تین روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا روانہ ہوں گے،سری لنکا کے وزرائ،ارکان پارلیمنٹ،تاجروں اورمذہبی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کل سری لنکا کے تین روزہ دورہ پرروانہ ہوں گے،ترجمان کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے صدر کی دعوت پردورہ کررہے ہیں،وزیراعظم کی کولمبو میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ،مذہبی رہنماو¿ں اورتاجروں سے بھی ملاقات ہوگی،وزیراعظم نوازشریف اورسری لنکا کے صدر دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے،دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اورمفاہمتوں پردستخط بھی کئے جائیں گے۔