Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمرانوں کا ایجنڈا صرف اور صرف کرپشن ہے،طاہرالقادری

شائع 03 جنوری 2016 03:50pm

1

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف جاری، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے ضرب امن تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔

لاہور میں طلباءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ بہتر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی خاطر نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک ضرب امن تحریک کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف قوم کی رہنمائی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا ایجنڈا صرف اور صرف کرپشن ہے۔ معاشی دہشت گردی سے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ طاقتور ادارے خاموش تماشائی بننے کے بجائے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔

طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اور لٹیروں کے خلاف رینجرز کا آپریشن صرف کراچی تک محدود نہ رکھا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءبھی انصاف کے منتظر بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشت گردی میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔