Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عوامی رابطہ مہم کراچی سے چترال تک چلائیں گے،سراج الحق

شائع 03 جنوری 2016 03:48pm

1

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے جماعت اسلامی پورے ملک میں کرپشن فری پاکستان کے نام سے مہم چلائے گی،عوامی رابطہ مہم کراچی سے چترال تک چلائیں گے۔

منصورہ لاہور میں مجلس شورٰی کے اجلاس کے بعد امیرجماعت سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی مجموعی پالیسیاں غریبوں کیلئے باعث تکلیف ہیں،ٹیکس ایمنسٹی سے صرف کرپٹ اشرافیہ کو فائدہ ہوگا،اس سے غریبوں اور ٹیکس دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت اسلامی کیساتھ جوڑنے کیلئے رابطہ مہم شروع کی جائیگی۔امیرجماعت سراج الحق نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی مذمت کرتے ہیں،بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا باعث افسوس ہے۔سراج الحق نے موجودہ انتخابی سسٹم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے نتیجے میں عام آدمی صلاحیت کی بنیاد پر اسمبلیوں میں نہیں جاسکتا۔