Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں دو نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شائع 03 جنوری 2016 03:42pm

1

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاو¿ں کے رہائشیوں نے دو نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

دو روز قبل سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاو¿ں میں کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔نوجوانوں کے اہل خانہ اور گاو¿ں کے رہائشیوں نے ان کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔حراست میں لئے گئے ایک نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر ایک نوجوان کی والدہ اور عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران کسی کو قریب نہیں آنے دیا اور دونوں نوجوان اچھی شہرت کے مالک تھے۔مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس کاروائی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔اگر گرفتار نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو وزیراعلٰی ہاو¿س کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔