Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرندوں کا شکار کرتے ہوئے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق

شائع 03 جنوری 2016 03:38pm

1

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں پرندوں کا شکار کرتے دوست کی مبینہ فائرنگ سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ کے رہائشی گیارہ سالہ شیراز اور چودہ سالہ توصیف ائیرگن سے پرندوں کا شکار کر رہے تھے،چودہ سالہ توصیف کے مطابق غلطی سے فائر ہوگیا،جو گیارہ سالہ شیراز کی کنپٹی پر لگا،جسے زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہوسکا،پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔