Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پین کلرز کے حیرت انگیز استعمالات

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2016 09:37am

asprine000000000000

اسپرین کی گولیاں(پین کلرز )عموماً درد میں آرام کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ،ہلکا پھلکا معمولی بخار ہو یا نزلہ زکام ان امراض کیلئے لوگ پین کلرز کو ہی فوقیت دیتے ہیں،لیکن درد اور بخار میں آرام کے علاوہ بھی ان گولیوں کے چند حیرت انگیز استعمالات ہیں جن سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔

ایکنی

acne000000

ایکنی جلدی مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے،اس مسئلے کے حل کیلئے2 یا3گولیوں کو کو کرش کریں اور اسے لیموں کے رس میں مکس کریں ،اس مکسچر کو ایکنی پر لگائیں،کچھ دیر انتظار کریں اور سادے پانی سے دھولیں،اس مکسچر کو لگا کر دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔

حشرات الارض کے کاٹنے پر آرام

insect00000

مختلف حشرات الارض(مچھر)وغیرہ کے کاٹنے سے جلن اور خارش کے علاوہ سوجن بھی ہوجاتی ہے،اس کا بھی آسان سا حل پین کلرزمیں موجود ہے،2یا 3 گولیاں لیجئے سادے پانی میں مکس کریں اور متاثرہ جگہ پر چند منٹ تک لگا رہنے دیں ،جلدی آرام آجائے گا۔

خشکی

dandruff000

سر کی خشکی انسانی مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ جس سے تقریباً ہر انسان متاثر ہوتا ہے،لوگ سر کی خشکی کو ختم کرنے کیلئے نجانے کیا کیا جتن کرتے ہیں ،لیکن سامنے نظر آنے والی معمولی سی گولی پر شاید ہی کسی کی نظر جاتی ہو ، دو گولیاں(پین کلرز) لے کر اپنے شیمپو میں مکس کریں اور بالوں کو دھولیں،یہ نسخہ خشکی بھگانے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔

پسینے کی بو

swate000000

گرمی کے موسم میں ہر انسان جسم سے خارج ہونے والے پسینے اور  اور اس کی ناگوار بو سے پریشان نظر آتا ہے،اگر آپ کے گھر میں پین کلرز موجود ہیں تو اس بو سے باآسانی چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے ،پین کلرز کو نیم گرم پانی میں حل کیجئے اور رات بھر ایسے ہی رہنے دیجئے،پھر اس پانی سے اپنے کپڑے  دھولیجئے،اسطرح کپڑوں میں بسی ہوئی پسینے کی بو ختم ہوجائے گی۔

پھولوں کی تازگی برقرار رکھنا

flower000000

پھولوں کی تازگی اور مہک زیادہ دیر تک برقرار رکھنا  ایک مشکل کام ہے،لیکن پین کلرز کے ہوتے ہوئے اب اس مشکل کام کو آسان بنا جا سکتا ہے۔اسپرین کی گولیوں(پین کلرز) کو کرش کریں اور اسے اپنے گلدان میں موجود پانی میں مکس کردیں ،پھر اس میں پھول ڈالیں آپ کے پھول لمبے عرصے تک تروتازہ رہیں گے۔

بشکریہ:برائٹ سائٹ

یہ تحریر محض معلومات عامہ کیلئے پیش کی جارہی ہے