Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھوٹی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارائیں

شائع 19 اکتوبر 2016 11:30am

syra200000

پرانے دور میں شادی اور شوبز کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا تھا،شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار  خاص طور پر اداکارائیں کیرئیر کے اختتام کے ڈر سے شادی ہی نہیں کرتی تھیں۔

اور اگر شادی کرتی تھیں توان کی  پوری کوشش ہوتی تھی کہ اس خبر کو ساری دنیا سے چھپا کر رکھیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی کی اداکارائیں ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں ،لیکن موجودہ دور کی اداکاراؤں کو  کوئی ڈر نہیں ۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ان اداکاراؤں نے  نہایت کم عمری میں شادی کے بعد بھی اپنا کیر ئیر بخوبی برقرار رکھا ہوا ہے،آئیےدیکھتے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کم عمری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارائیں کون ہیں۔

فاطمہ آفندی

fatma2000000

ڈرامہ سیریل 'کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی'کے ذریعے بے مثال اداکاری کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے صرف 21 سال کی عمر میں ساتھی اداکار کنور ارسلان سے شادی کرلی۔دونوں 17 نومبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے، ان کا ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے۔

سائرہ یوسف

syra3000000

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ شہروز نے بھی شادی کرنے میں بہت جلدی کی،لیکن ان کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے ان کا فیصلہ غلط نہیں تھا،سائرہ نے پاکستا ن کے معروف اور لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری کو جیون ساتھی کے روپ میں منتخب کیا ،آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ سائرہ نے بھی 21 برس کی عمر میں شادی کی دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے۔

ماہرہ خان

mahira000

پاکستان کی ٹاپ اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ فنکارہ ماہرہ خان   صرف 23 سال کی عمر میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں،لیکن جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی،ماہرہ خان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

عائزہ خان

aiza200000

عائزہ خان اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار دانش تیمور سے شادی کے بندھن میں بندھیں ،شادی کے وقت ان کی عمر صرف 23 سال تھی،دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی حورین  ہے۔

عینی جعفری

ainee00000

بائیس فروری 2014 کو صرف 22 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ عینی جعفری کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

اریج فاطمہ

arij2

خوبصورت اداکارہ اریج فاطمہ نے 23 سال کی عمر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر عمل بھی کیا ،لیکن بدقسمتی سے وہ اپنے اس فیصلے قائم نہ رہ سکیں اور شادی کے صرف 2 ہفتے بعد  ان کے اور ان کے سابق شوہر فراز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے