Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر موبائل فون پانی میں گر جائے تو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں

شائع 18 اکتوبر 2016 09:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر کبھی آپ اپنا موبائل فون غلطی سے پانی پر رکھ دیں یا پھر پانی کے چند قطرے آپ کے موبائل پر گر جائیں تو اس سے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ سے چند قیمتی ٹپس شیئر کرنے جارہے ہیں۔

ان ٹپس کے ذریعے آپ پانی میں گرنے والے موبائل فون کوکمپنی میں ٹھیک کرنے کے لئے نہیں بھیجنا پڑے گا بلکہ  آپ اپنا فون گھر پر ہی ٹھیک کرسکتے ہیں۔

وہ ٹپس کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ پانی سے نکالتے ہی فون کو فوراً بند کردیں

11111111

اگر ہاتھ سے پھسل کر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو اس کو فوراً پانی میں نکال لیں اور جلد از جلد فون کو سوئچ آف کردیں۔جب تک موبائل فون اچھی طرح سوکھ نہ جائے اپنے فون کو ہرگز آن نہیں کریں۔ موبائل فون کے اندر پانی موجود ہو اور آپ اس کو استعمال کررہے ہوں تو اس کے باعث  شارٹ سرکٹ ہونے  کا خطرہ ہوتا ہے۔

٭ فون میں سے فوراً بیٹری نکال دیں

2222222222222222

موبائل فون کو آف کرنے کے بعد اس کی بیٹری نکال کر کسی تولیہ یا ٹیشو پیپر سے اس کا پانی صاف کریں۔ واضح رہے کہ وہ کپڑا نرم ہونا چاہیئے جس سے موبائل فون کا پانی صاف کیا جارہا ہے۔

٭ سم بھی نکال دیں

33333333333333

کوشش کریں کہ جلداز جلد سم کو بھی موبائل فون سے نکال کر سوکھا لیں اور جب تک پورا موبائل اچھی طرح خشک نہیں ہوجاتا،سم کو موبائل میں نہیں لگائیں۔

٭ دیگر چیزیں بھی نکال دیں

444444444444

اگر آپ کے موبائل فون سے ہیڈفونزیا چارجر وغیرہ لگاہوا ہے تو اسے بھی فوراً نکال دیں اور موبائل فون میں موجود میموری کارڈ اور موبائل فون کا کیس وغیرہ بھی نکال دیں تاکہ دوسری چیزیں پانی سے خراب ہونے سے بچ سکیں۔

٭ ویکیوم کا استعمال

55555555555555

جب تمام چیزیں موبائل فون سے نکالیں تو گھر میں موجود ویکیوم کلینر سے اپنے فون کو خشک کرلیں ۔ ویکیوم کو موبائل فون سے تھوڑا فاصلے پر رکھیں اور موبائل کو خشک کرتے ہوئے اس کو الٹ پلٹ کرتے رہیں ۔

٭ ہیئرڈرائیرہرگز استعمال نہیں کریں

6666666666666

اپنے فون کو خشک کرنے کے لئے ہیئر ڈرائیر کا استعمال ہرگز نہیں کریں۔ چانکہ ہیئر ڈرائیر میں سے گرم ہوا آتی ہے اور اس ہوا کے باعث آپ کے موبائل فون کے پُرزے پگھل بھی سکتے ہیں۔

٭ چالوں کے تھیلے کا استعمال

777777777777777

موبائل فون کوخشک کرنے کا سب سے آسان اور محفوظ ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک پلاسٹک کے بیگ میں چاول بھریں اور اس میں اپنا فون رکھ دیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے فون کا پانی 2 سے 3 دن میں خشک ہوجائے گا

اس کے علاوہ آپ اپنا موبائل فون سیلیکا جیل سے بھی خشک کرسکتے ہیں۔ایک پلاسٹک بیگ میں سیلیکا جیل کو کھول کر ڈال کر بھر دیں ۔شروع کے 6 گھنٹوں تک فون پر نظر رکھے رہیں۔ جیسے ہی فون پر پانی نمودار ہوتو اس کو نرم کپڑے سے صاف کرتے جائیں۔

٭ سورج کی روشنی

88888888888888

جب ویکیوم اورچاولوں کے طریقہ کار سے موبائل فون کو خشک کرچکے تو اپنا موبائل کچھ دیر کےلئے سورج کی روشنی میں رکھ دیں۔ اس سے موبائل میں موجود تھوڑا بہت پانی بھی بالکل خشک ہوجائے گا۔

٭ موبائل آن کرلیں

99999999999999999

جب آپ اپنا موبائل اچھی طرح سے خشک کر لیں اور 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد آپ اپنا فون آن کرلیں۔

بشکریہ برائٹ سائٹ