Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کروڑوں سال پرانی سوارڈ فش کی باقیات دریافت

شائع 15 اکتوبر 2016 02:14pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آسٹریلیا کے دور دراز علاقے میں ’سوارڈ فش‘ یعنی کٹار مچھلی جیسی مخلوق کی بہت ہی غیر معمولی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ یہ مچھلی دس کروڑ سال پہلےموجود تھی۔

بی بی سی اردو کے مطابق دو خاندانوں نے اُس وقت اس مچھلی کے ڈھانچے کو دیکھا جب وہ کوئنز لینڈ کے شمال مغربی علاقے میں تعطیلات گزارنے کیلئے موجود تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان باقیات کا تعلق کروڑوں سال پہلے بسنے والے حیوانات سے ہو سکتا ہے۔

ان باقیات میں مچھلی جیسی اس چیز کا جسم تین میٹر لمبا ہے اور اس کی ناک ہاتھی کے جیسی ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو بشکریہ بی بی سی اردو

ڈاکٹر پیٹرک سمتھ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اہم بات یہ ہے کہ یہ نمونہ بہت خاص اور مکمل ہے۔

آسٹریلیا کے میوزیم کے منتظم کا کہنا ہے کہ اس قدیم مخلوق کے سر، فنز اور ریڑھ کی ہڈی کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک بڑا گوشت خور جانور ہے اور یہ بڑی مچھلیوں کا شکار کرتا تھا جو آج کی مارلن مچھلی کے برابر ہوتی تھیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ چونکہ یہ سوارڈ فش جیسی لگتی ہے اس لیے شاید یہ اسی ماحولیاتی نظام یا برادری سے تعلق رکھتی تھی۔

بشکریہ بی بی سی اردو