Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا آپ جانتے ہیں جماہی ذہانت کی عکاسی کرتی ہے

شائع 14 اکتوبر 2016 11:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر بڑے اپنے بچوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ جماہی نہیں لینی چاہیئے۔ لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جانور زیادہ دیر تک جماہی لیتا ہے وہ اتنا ہی ذہین بھی ہوتا ہے۔

ماہرین نے ایک تجربے کے دوران تقریباً 29 ممالیہ کی جماہی کے دورانیے کا حساب لگایا۔ اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ جن جانور کا دماغی وزن زیادہ تھا ، ان کی جماہی کا دورانیہ کم تھا۔ ان جانوروں میں گوریلا، گھوڑے اور افریقی ہاتھی شامل تھے۔

ان جانوروں کی جماہی کا دورانیہ انسانوں کی جماہی سے بھی کم ہوتا ہےجبکہ انسانوں کے دماغ کا وزن ان جانوروں کے دماغ کے وزن سے زیادہ ہوتا ہے۔

اس تجربے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جماہی کا تعلق جسم کے وزن  سے نہیں ہوتا بلکہ دماغی وزن سے جماہی کا تعلق زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ وہ جانور جو زیادہ ذہین ہوتے ہیں وہ مختلف قسم کی جماہیاں لیتے ہیں جبکہ کم ذہین جانور ایک ہی قسم کی جماہی لیتے ہیں۔