Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بوکو حرام نے21مغوی نائیجرین لڑکیوں کو رہا کردیا

شائع 14 اکتوبر 2016 05:10am
دو ہزار چودہ میں بوکو حرام نے 200سے زائد نائیجرئین  لڑکیوں کو اغوا ءکیا - فائل فوٹو دو ہزار چودہ میں بوکو حرام نے 200سے زائد نائیجرئین لڑکیوں کو اغوا ءکیا - فائل فوٹو

ابوجا:بوکو حرام نے 200سے 21مغوی نائیجرین لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔

دو ہزار چودہ میں بوکو حرام نے 200سے زائد نائیجرئین  لڑکیوں کو اغوا ءکیا، جن میں سے 57لڑکیاں بوکوحرام کی قید سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔

 بوکو حرام نے اغوا ءکی جانے والی لڑکیوں میں سے 21لڑکیوں کو رہا کردیا ہے، جن کی ملک کے نائب صدر سے ملاقات کرائی گئی،اس موقع پر کئی رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

 نائیجیریا کی حکومت نے بھی مزکورہ لڑکیوں کی حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ،لڑکیوں کی رہائی کے حوالے سے حلال احمر اور سوئس حکومت نے ڈیل کرائی،مزید لڑکیوں کی رہائی کیلئے بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

حکومت نے بوکوحرام سے کسی ڈیل کرنے سے انکار کیا ہے،حکومت کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بدلے بوکوحرام کا کوئی مطالبہ نہیں مانا گیا۔