Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

وکی لیکس اور گوگل پھر آمنے سامنے آگئے

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2016 01:32pm
سائنس
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج/فائل فوٹو وکی لیکس کے بانی جولین اسانج/فائل فوٹو

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ''گوگل''سے متعلق حیران کن انکشافات کرنے کا دعویٰ کردیا۔ کہتے ہیں چند ہفتوں میں اہم معلومات شائع کریں گے۔

جولین اسانج نے انٹرنیٹ جائنٹ سے متعلق حیران کن انکشافات کرنے  کا دعویٰ کردیاہے۔

وکی لیکس کے بانی کے مطابق وہ آنے والے چند ہفتوں میں گوگل اور امریکی الیکشن کے عنوان سے اہم معلومات افشاں کریں گے۔

اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہےاور یہ اکتوبر یقیناً سرپرائزنگ ہوگاجو گوگل کو بے نقاب کردے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2014  میں گوگل سے متعلق جولین اسانج کی ایک کتاب بھی سامنے آچکی ہےجس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ گوگل امریکی اثرورسوخ کے ماتحت کام کرتا ہے۔