بچوں کو ڈانٹنے کے بجائے اس طریقہ کار پر عمل کریں
اکثر والدین اپنے بچوں کو غلط کام کرنے پر ڈانٹ دیتے ہیں۔ جس سے بچے وقتی طور پر تو خاموش ہوجاتے ہیں لیکن ڈانٹ ڈپٹ اور غصے سے ان کی شخصیت خراب ہونے لگتی ہے۔
جو بچے زیادہ شرارتی ہوتے ہیں ، ان کے والدین ہر وقت ان پر بے وجہ کی سختی کرتے ہیں اور سب کے سامنے بھی بچوں کی پٹائی لگا دیتے ہیں، جوکہ ایک غلط عمل ہے۔
بچوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے بجائے ان کے ساتھ پیار و شفقت سے پیش آئیں۔ آپ اپنے بچوں کو اچھی طریقے سے سمجھائیں۔ اس سے آپ کے بچے ضدی بھی نہیں ہونگےاور آرام سے ساری بات سمجھ بھی جائیں گے۔
درج ذیل چند باتیں بیان کی جارہی ہیں، جن پر عمل کرنے سے آپ اپنے بچوں کی شخصیت اچھی بنا سکتے ہیں۔
٭ خوش مزاجی سے پیش آئیں
جب بھی آپ کے بچے کو کسی بات پر غصہ آجائے یا آپ کا بچہ کسی بات پر آپ سے ناراض ہے تو اس سے ہرگز ڈانٹ کر بات نہیں کریں بلکہ ماحول ایسا بنائیں کہ آپ کا بچہ ناراضگی ختم کرکے خود ساری بات آپ سے بیان کردے۔لیکن بچوں پر دباؤ ڈال کر ان سے باتیں نہیں پوچھیں۔
٭ ماحول خوشگوار بنائیں
اگر آپ کے بچے کا موڈ شدید خراب ہے تو پہلے اس کا موڈ ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور پھر اس سے یہ بات جاننے کی کوشش کریں کہ اس کو غصہ کیوں اور کس بات پر آیا۔
٭ اپنا غصہ قابو میں رکھیں
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ کا بچہ آپ کی بات نہیں مان رہا ہوتا تو آپ کو بھی غصہ آنے لگتا ہے اور اس طرح صورتحال مزید خراب ہونے لگتی ہے۔ صورتحال کو مزید خراب کرنے سے بہتر ہے آپ اپنا غصہ قابو میں رکھیں اور آرام سے بات کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بھی سمجھائیں۔
Comments are closed on this story.