Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دس مشکل ترین نوکریاں

شائع 30 ستمبر 2016 09:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ اپنی نوکری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؟ یا آپ کو اپنی نوکری دنیا کی مشکل ترین نوکری لگتی ہے؟

آج ہم آپ کو ایسی نوکریوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کو امریکا کے لیبر اوکیوپیشنل انفارمیشن نیٹ ورک  کی جانب سے مشکل ترین نوکریاں قرار دے دیا گیا ہے۔

او'نیٹ کے مطابق امریکا کی مشکل ترین نوکریوں میں سرجن  اور پولیس آفیسر کی نوکریاں شامل ہیں۔

او'نیٹ نوکری پیشہ افراد کے لیے  ویب سائٹ ہے، جس پر لوگ اپنے کیرئیر کے مطابق نوکریاں تلاش کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پرنوکریاں بہت تفصیل کے ساتھ موجود ہوتی ہیں تاکہ لوگوں کو اپنی مرضی کے مطابق نوکری باآسانی مل جائے۔

اس ویب سائٹ پر یہ بھی درج ہے کہ کون سی نوکری کرنے والے افراد سب سے زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

مشکل ترین نوکریوں میں زیادہ تر اسپتال کی نوکریاں شامل ہیں ، اس کے علاوہ مزدوری ،ٹیلی فون آپریٹر جیسی نوکریاں بھی مشکل ترین نوکریوں میں شامل کی گئی ہیں۔

:درج ذیل ان نوکریوں کی فہرست بیان کی جارہی ہے، جن کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں

Urologist *

Police, Fire, and Ambulance Dispatcher *

Anesthesiologist Assistant *

Nurse Anesthetist *

Telephone Operator *

Acute Care Nurse *

Dancer *

Obstetrician and Gynecologist *

Surgeon *

Airline Pilot, Copilot, and Flight Engineer *

بشکریہ: مینٹل فلاس