Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیش کا بھی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2016 11:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈھاکا:بھارت کے بعد بنگلہ دیش نے بھی پاکستان میں آئندہ ماہ منعقدہ ہونے والی جنوبی ایشیائی ممالک کی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

 سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت کانفرنس کو ملتوی کرسکتا ہے۔۔

بنگلہ دیش نے بھی پاکستان میں آئندہ ماہ منعقدہ ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

 بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر خارجہ شہریار عالم کاکہنا ہے کہ ان کا ملک 9 اور 10نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

کھٹمنڈو میں سارک سیکریٹریٹ کو بھی اس فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکا کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیاہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھوٹان اور افغانستان  بھی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار کریں گے جبکہ سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال بھی  کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو ملتوی کرسکتا ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں نومبر میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کرچکا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم اس انکار کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر حملے کو قرار دیا جارہاہے۔