Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہوگا، ملیحہ لودھی

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2016 09:01am
سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ، فریب اور اشتعال انگیزی تھا،ملیحہ لودھی - فائل فوٹو سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ، فریب اور اشتعال انگیزی تھا،ملیحہ لودھی - فائل فوٹو

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھااورنہ ہوگا۔

ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ، فریب اور اشتعال انگیزی تھا۔

https://youtu.be/0Ql5g4Xr3TQ

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایک حل طلب تنازع ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا بھارت نے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کی بدترین مثال قائم کی،اڑی حملہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے 50سال سے مختلف ممالک میں دہشت گردی میں معاونت کر رہاہے۔ پاکستان میں بھارت کی مداخلت ریکارڈ پرہے، کلبھوشن یادیو نے تخریبی سرگرمیوں کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔